ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ کو ای ڈی کا سمن

حیدرآباد _ لوک سبھا میں ٹی آرایس لیڈر ناما ناگیشور راو کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سمن جاری کیا۔اس سمن میں ای ڈی نے ان کو ہدایت دی کہ وہ 25مئی کو اس کے سامنے حاضر ہوں۔بینک  کے قرض کی منتقلی کے معاملہ میں مرکزی ادارہ نے یہ سمن رکن پارلیمنٹ کو جاری کیا ہے۔ان کی کمپنی کے ڈائرکٹر کے مکانات کی حال ہی میں ای ڈی نے تلاشی لی تھی۔اس تلاشی میں دستاویزات وغیرہ ضبط کرلئے گئے تھے۔