نیشنل

5 شادیاں کرنے والی خاتون کا بھیانک انجام

اندور: چارشوہروں کو چھوڑ کرپانچویں شادی کرنے والی خاتون نے اپنے پانچویں شوہرکودھوکہ دیا جس پراس نے اس کا اوراسکے بیٹے کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی شاردھا نامی خاتون نے ایک کے بعد ایک 4 افراد سے شادیاں کیں اوران سے الگ ہوگئیں۔ خاتون کو 11 سال کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ 4 شادیوں کے بعد حال ہی میں اس نے ایک اورشخص سے پانچویں شادی کی۔اس نے پانچویں شادی کلدیپ نامی شخص سے کی، یہ جانتے ہوئے بھی کہ خاتون پہلے سے 4 شوہروں کو چھوڑ چکی ہے اوراسے بیٹا ہے کلدیپ نے اس سے شادی کرلی۔ کچھ دنوں تک وہ خوش تھے اس کے بعد ان میں جھگڑے ہونے لگے۔ ان جھگڑوں کے درمیان خاتون اپنے پہلے شوہرمنگیش سے رابطہ میں آئی اوراس نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حالات سے اسے واقف کروایا ۔ منگیش نے ہمدردی دکھائی اوراسے قریب کرنے کے لئے اس نے ایک پلان بنایا۔ اس اثناء میں شاردھا اپنے شوہرکلدیپ اوربیٹے کے ساتھ کام کی تلاش میں مہاراشٹرا سے اندورپہنچی جہاں اس کا سابق پہلا شوہرمنگیش رہتا ہے۔ منگیش نے ان تمام کو اپنے گھربلایا، شاردھا اپنے شوہراوربیٹے آکاش کے ساتھ اس کے مکان پہنچی۔ اسی دوران کسی کام سے خاتون کا پانچواں شوہرکلدیپ کسی کام کیلئے روانہ ہوا موقع دیکھ کر شاردھا اورمنگیش نے تنہائی کا فائدہ اٹھایا، کام جلد ختم ہونے کی وجہہ سے کلدیپ واپس آگیا اوراس نے ان دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ اس نے غصہ کے گھونٹ پی لئے تاہم خاموشی اختیارکی، رات دیرگئے جیسے ہی سب سوگئے کلدیپ نے انتقامی کاروائی کی غرض سے اپنی بیوی شاردھا اوراس کے بیٹے پرگیاس سلنڈرسے حملہ کردیا اوران دونوں کے گلا کاٹ کرقتل کردیا۔ یہ واردات 12 جنوری کو پیش آئی تھی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button