جرائم و حادثات

حیدرآباد میں موسی ندی کے پاس جھونپڑیوں میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے چادرگھاٹ علاقہ میں موسی ندی کے پاس فٹ پاتھ پرواقع جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق ایک جھونپڑی میں لگی آگ نے دیگر جھونپڑیوں کو زد میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی تھی جودیکھتے ہی دیکھتے اس سے متصل جھونپڑیوں تک پھیل گئی، آگ لگتے ہی یہاں رہنے والے جان بچا کرباہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائرانجنوں کوطلب کرکے آگ پرقابو پایا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ یہ جھونپڑیاں فٹ پاتھ پرتھیں جہاں رہنے والے لوگ کچرا چن کرگزربسرکیا کرتے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button