جنرل نیوز

خانہ پورمیں زیراکس اسوسی ایشن مالکین کا احتجاج

خانہ پور: خانہ پورزیراکس سنٹراسوسی ایشن کے مالکین نے لائیس زیراکس سنٹرولائیس کمپیوٹر کے مالک لکمشن تلگو روزنامہ ساکشی کے رپورٹرپرہوئے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ بعد ازاں انھوں نے خانہ پورپولیس اسٹیشن پہنچ کرسب انسپکٹرخانہ پوررجنی کانت سے ملاقات کی اورانھیں یادداشت پیش کی۔ انھوں نے قاتلانہ حملہ کرنے والے خاطی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ سب انسپکٹرنے اس سلسلے میں قانونی کاروائی کا تیقن دیا۔ اس موقع پرخانہ پورزیراکس اسو سی ایشن کے ذمہ داران محمد صفدرعلی ،رمیش، شیخ انظاراحمد، سینوس ، علیم، شیخ قدیر، شیکھر، این رمیش، ہریش، فیروز خان اوردوسرے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button