جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی زونل آفس میں لگی آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے سکندرآباد میں واقع گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زونل دفترمیں آگ لگ گئی۔ دفترکی تیسری منزل پرواقع ٹیکس سکشن میں اچانک آگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی وہاں موجود ملازمین خوفزدہ ہوگئے اوربھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑے پیمانے پرمالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ بعض ملازمین دفترسے باہرنکلنے کی کوشش میں لفٹ میں پھنس گئے جبکہ بعض جان بچانے کیلئے عمارت کی چھت پرچلے گئے۔ فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ پرقابوپایا گیا اوروہاں پھنسے ہوئے ملازمین کو کامیابی کے ساتھ باہرنکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button