تلنگانہ

تلنگانہ کے مسلم حکمرانوں کے تلگو فرمان مذہبی ہم آہنگی کی علامت _ مسلم حکمرانوں نے تلگو زبان کے فروغ وتریج میں کافی مدد کی

تلنگانہ کے مسلم حکمرانوں کے تلگو فرمان مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہیں۔

  تلنگانہ میں 14ویں صدی عیسوی سے ہندو مسلم بھائی بھائی ثقافت موجود ہے۔

   تلنگانہ  گنگا جمنا ثقافت کی جائے پیدائش ہے۔  وزیر ثقافت سرینواس گوڈ 

 

حیدرآباد _10 اپریل ( اردولیکس) وزیر ثقافت ڈاکٹر وی سرینواس گوڈ نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلم حکمرانی کے آغاز سے لے کر آصف جاہی بادشاہوں کے خاتمے تک مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھی۔ تب سے ہندو اور مسلمان بھائی بھائی مانے جاتے ہیں ۔ تلنگانہ کے وزیر سیاحت و ثقافت ڈاکٹر وی۔ سرینواس گوڈ نے  حیدرآباد میں اپنے کیمپ آفس میں تلنگانہ کے محکمہ زبان و ثقافت کے ذریعہ شائع کردہ ایک مشہور تاریخی محقق ایمانی شیونگی ریڈی کی کتاب "تلنگانہ کے  مسلم حکمران – تلگو فرمان” کی رسم اجرائی کی۔ زبان اور ثقافت محکمہ کے ڈائریکٹر مامیڈی ہری کرشنا نے کتاب کا تعارف کرایا۔

 

اس موقع پر وزیر ڈاکٹر وی۔ سرینواس گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ کے مسلم حکمرانوں کو فارسی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے عوام کی زبان تلگو میں بھی فرمان جاری کرتے تھے ۔ تاریخی محقق اور کتاب کے مصنف ایمانی شیونگی ریڈی کی طرف سے لکھی گئی اس کتاب میں ، قطب شاہی اور مغلوں کے دور اور  اورنگ زیب کے ذریعہ جاری کردہ تلگو فرمان ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button