جرائم و حادثات

نظام آباد کے ایک خاندان کے چار افراد کی وجئے واڑہ میں خودکشی

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 ارکان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ وجئےواڑہ میں پیش آیا نظام آباد سے تعلق رکھنے والے شوہر بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ درشن کے لیے وجئے واڑہ کی مندر آئے ہوئے تھے، خاتون اور اس کے بیٹے نے زہر پی کر خودکشی کرلی جبکہ خاتون کے شوہر اور اس کے دوسرے بیٹے نے دریاے کرشنا میں چھلانگ لگا دی، یہ خاندان 6 تاریخ کو نظام آباد سے درشن کے لیے وجےواڑہ پہنچا تھا۔ انھوں نے اکھیل کے نام پر کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا، شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ خاندان قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا اور خودکشی کی یہی وجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button