نیشنل

لڑکی کا سرمنڈھوا کرمنہ پرسیاہی لگانے کے بعد گاوں بھرمیں گھمایا گیا۔ ریاست گجرات میں غیرانسانی واقعہ

احمد آباد: محبت کی شادی کیلئے عاشق کے ساتھ فرارہونے کی کوشش پرایک 14 سالہ لڑکی اوراس کے عاشق کو پکڑلیا گیا۔ لڑکی کا سرمنڈھوانے کے بعد منہ کوکالک لگا کرگاوں بھرمیں عاشق کے ساتھ اسے گھمایا گیا۔ یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع پٹان میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس پرظلم کیا جارہا ہے جبکہ وہ زاروقطاررورہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اسے پاک کرنے کی قبائلیوں کی رسم کے طور پرلڑکی کا سرمنڈھوا کراس کے چہرے پرسیاہی مل دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button