نیشنل

چاند پر لینڈر وِکرم سے روور کے اترنے والے ویڈیو کو اسرو نے پوسٹ کیا

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان نے خلائی مشن کے تجربات میں تاریخ رقم کی ہے۔ اسرو نے کامیابی کے ساتھ وہ ہدف حاصل کیا ہے جو  اب تک کسی دوسرے ملک نے حاصل نہیں کیا ہے۔ وکرم لینڈر انتہائی صاف طور  چاند کے قطب جنوبی پر اترا۔ وکرم کے چاند  پر اترنے کے چند گھنٹے بعد معلوم ہوا  کہ اس کے اندر سے پرگیان روور نکل آیا۔ اسرو نے آج روور کے اترنے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

 

اسی دوران بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے ISRO نے کہا ہے کہ Rover نے چاند کی سطح پر چلنا شروع کردیا ہے اور تاریخی چندریان-3 مشن، پروگرام کے مطابق جاری ہے۔ اس کے سبھی نظام معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ISRO کے چیئرمین ایس سومناتھ نے بتایا کہLander Module Payloads چالو کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Lander اور Rover پر لگے آلات اب چاند کی معدنیات کی مرکبات اور اس کے ماحولیات میں زلزلے سے متعلق سرگرمیوں کا مطالعہ کریں گے۔پرگیان Rover نے کَل لینڈر وِکرم سے باہر نکل کر چاند پر پہلی بار چہل قدمی کی۔اس طرح بھارت چاند پر کامیابی کے ساتھ اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button