حیدرآباد ایرپورٹ پر ڈھائی کلو سونا پکڑا گیا

حیدرآباد _ حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے بڑی مقدار میں سونا پکڑ لیا ۔ کسٹم حکام نے آج دبئی سے آنے والی فلائٹ میں شبہ کی بنیاد پر سامان بیگ کی جانچ کی۔ حکام کو بسکٹ کی شکل میں تقریبا 2.60 کلو سونا ملا۔ ایرپورٹ کسٹم کے ڈپٹی کمشنر شیو کرشن نے بتایا کہ سونے کی مالیت تقریبا 1.28 کروڑ روپے ہے۔ شیو کرشن نے کہا کہ اس  معاملہ پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کی  جارہی ہے۔