تلنگانہ

شادی سے عین قبل دولہا جہیز کی رقم اور دلہن کا زیور لےکر فرار

سنگاریڈی: شادی سے عین قبل ہونے والا دولہا جہیز کی رقم اور دلہن کا زیور لےکر فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آیا جو تاخیر منظر عام پر آیاجب‌ پولیس سے شکایت کی گئی۔ اس مہینے کی 12 تاریخ کو کونڈا پور منڈل ملکاپور کے رہنے والے مانک ریڈی کی شادی سنگاریڈی ضلع کے کنڈی منڈل کے چمنا پور گاؤں کی سندھو ریڈی نامی لڑکی سے طئے پائی تھی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ شادی کی تمام تیاریاں کرلی گئی تھیں کہ اچانک دولہا 25 لاکھ نقد رقم اور 25 تولے سونا لے کر فرار ہو گیا اور شادی رک گئی۔ دلہن کے والدین نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button