شوہرنے بیوی کی ناک کاٹ دی

نئی دہلی: راجستھان میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کی ناک چاقو سےکاٹ دی۔ موضع لوناواس سے تعلق رکھنے والے بھوما رام کی شادی چند سال قبل 25 سالہ پونم دیوی سے ہوئی تھی۔ ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہرنے برہمی کے عالم میں چاقو سے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔ خاتون کی چیخ وپکارپرمقامی افراد وہاں پہنچ گئے اورخاتون کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔