جرائم و حادثات

دہلی میں دن دہاڑے بندوق کی نوک پرجویلری شوروم کو لوٹ لیا گیا۔نقاب پوش لٹیروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: دہلی کے سمے پور بادلی علاقے میں کل دن دہاڑے نقاب پوش لٹیروں نے جویلر شوروم کو لوٹ لیا۔ تین لٹیرے شری رام جیولری شاپ میں داخل ہوئے ان کے چہروں پر نقاب تھے اورکسی نے ہیلمیٹ لگا رکھی تھی۔ انھوں نے وہاں موجود ملازمین پراپنی پستول تان دی اوروہاں س 480 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے

 

جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ فرار ہوتے وقت انھوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین لٹیروں کو موٹر سائیکل پرفرارہوتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی اورچھان بین کی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ چند دن قبل ہی دہلی کے ایک جویلری شوروم میں نقب لگا کرسرقہ کی سنگین واردات کو رونما ہوئے ابھی زیادہ وقت بھی نہیں گزرا تھا کہ اس تازہ واقعہ نے عوام میں خوف کی لہرپیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button