نیشنل

بریکنگ نیوز _ دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال شراب کیس میں گرفتار

نئی دہلی _ 21 مارچ ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو جمعرات کی رات تقریباً نو بجے دہلی شراب معاملے میں گرفتار کیا۔ اب تک ای ڈی کے افسران نے کیجریوال کو اس معاملے میں تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کے لیے 9 بار سمن جاری کیے تھے، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی حکام نے اس معاملے میں اب تک عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا، بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا اور دیگر کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button