جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ کے تین طلباء کی تکمیل حفظ قرآن مجید پر تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: 06 مارچ (اردو لیکس) مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے تین طلباء کی تکمیل حفظ قرآن مجید کے موقع پر جامع مسجد میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابارح نے کی۔ جبکہ نگرانی الحاج محمد نواز موسی صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ دارالعلوم دینیہ نے کی۔ اس موقع پر مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علم دین سیکھنے والے اورسیکھانے والے روئے زمین کے سب سے اچھے اور بہترین لوگ ہیں ۔دور جدید میں اس کا اطلاق وسیع اور تفھیم کا معنی دیگر متعلقات پر بھی ہوتا ہے

 

جیسے دینی علم پڑھنے والے اور پڑھانے والے اور اسکا اہتمام و انتظام سنبھالنے والے اور اس کاروان علم کو مالی تعاون پیش کرنے والے یہ سب کے سب بہترین لوگ ہیں۔ مولانا رفیق استاذ سراج العلوم رائچور نے کہا کہ آسمانی کتابوں میں قرآن ام الکتاب ہونے کے متعلق تفصیلا خطاب میں کہا حافظ قرآن کی مزار کا فرشتے طواف کرتے ہیں.اس موقع پر مدرسہ ھذا سے تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے خوش نصیب طلباء حافظ غلام محمد سرپور’ حافظ محمد جمیل رائچور’ حافظ محمد چاند پاشاہ دامرگدہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گی۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد غوث کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت حافظ محمد فخرالدین تاج’ حافظ محمد قتال نے پڑھی

 

۔اس موقع پر حافظ عبدالقیوم’ حافظ محمد غوث خلیفہ’ حافظ عبدالباری’ الحاج محمد رفیق چاند ‘ ریاض الدین رنگریز’ محمد تاج الدین ٹنگلی’ محمد تقی خرادی’ ودیگر موجود تھے۔آخر میں مدرسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس موقع پر تشریف لانے والے معزز حاضرین کا حافظ محمد شفاعت علی نظامی نے شکریہ اداکیا

متعلقہ خبریں

Back to top button