جرائم و حادثات

مرضی کے خلاف شادی۔ حیدرآباد میں دلہن دولہے کو چھوڑ کرچلی گئی

حیدرآباد: مرضی کے خلاف شادی کرنے پرایک دلہن اپنے دلہا کا گھرچھوڑ کرچلی گئی۔ 17 نومبرکو صنعت نگرایس آرٹی کالونی کے رہنے والے 23 سالہ نوجوان کی شادی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی دلہن اس سے دوری بنائے ہوئی تھی۔ اس نے سوچا کہ شاید ارکان خاندان کے ساتھ خوش نہیں ہے اورشوہر نے الگ گھرلے کراسے وہاں رکھا۔ وہ روز کی طرح 13 ڈسمبرکوکام پرگیا ہوا تھا واپس ہونے پربیوی مکان میں موجود نہیں تھی۔ اس نے سمجھا کہ وہ سودا لینے گئی ہے۔ کافی انتظارکیا لیکن وہ نہیں لوٹی بعد میں اس کی نظرٹیبل پررکھی ایک چٹھی اورمنگل سوترپرپڑی جو اس کی بیوی چھوڑکر گئی تھی۔ دلہن نے چٹھی میں لکھا تھا کہ یہ شادی اس کی مرضی کے خلاف کی گئی ہے، اس لئے وہ اس کا گھرچھوڑ کرجارہی ہے۔ شوہرنے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button