جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ بیٹی کے عاشق کے حملہ میں زخمی خاتون کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد برہم عاشق کے حملہ میں زخمی خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 19سالہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ میاں پور کے ایودھیا نگر میں رہتی ہے۔متاثرہ اور حملہ آور سندیپ دونوں میں گذشتہ چند برسوں سے محبت تھی تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے اور لڑکی نے سندیپ کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔ منگل کی صبح، سندیپ لڑکی کے مکان پہنچااور اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔جب بیچ بچاو کے لئے اس کی ماں آگے آئی تو اس نے اس کی ماں پر بھی حملہ کرکے اس کو بھی زخمی کردیا۔بعد ازاں سندیپ نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ ان تینوں کو زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کی ماں شوبھا کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button