جنرل نیوز

تلنگانہ کے میدک ضلع میں 70 سال سے غیر آباد مسجد کا جمعرات 29 دسمبر کو افتتاح

جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین وقف بورڈ تلنگانہ،اور مشہور صحافی وسوشل ورکرس جناب محمد اکرم علی عرف ابوایمل کی شرکت

میدک 28دسمبر (اُردو لیکس نیوز)ابو فیضان میدک)حافظ محمدفصیح الدین میدک کی اطلاع کے بموجب الحمدللہ گزشتہ تقریبَا 70 سالوں سے غیر آباد مسجدجو ضلع میدک کے شنکرم پیٹ آر منڈل کے امباجی پیٹ دیہات میں واقع ہے اس مسجد کا دوبارہ افتتاح بتاریخ 29 دسمبر بروز جمعرات بوقت نمازِ عصرعمل میں آرہا ہے۔جس میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین وقف بورڈ تلنگانہ،اور مشہور صحافی وسوشل ورکرس جناب محمد اکرم علی عرف ابوائمل تشریف لارہے ہیں۔لہذا اس اہم موقع سے تمام مسلمانوں سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button