ہجڑے کی موت پر ساتھ زندگی گزارنےوالے نوجوان کی خودکشی

ترواننتا پورم: ملک کی پہلے ریڈیوجاکی ہجڑے کی خودکشی پردل برداشتہ اس کے ساتھی نے اپنی جان دے دی۔ اننیا کماری الیکس نامی جس کا تعلق تیسری جنس سے تھا نے چند دن قبل کوچی میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لے لی تھی۔ اس کے ساتھ زندگی گذارنے والے 36 سالہ جیجو راج نے آج پھانسی لےلی۔ وہ ہجڑے کی موت کے بعد سے کافی مایوس تھا اورآج اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ ترواننتا پورم سے تعلق رکھنے والے جیجو راجو کی ملاقات چند سال قبل اننیا کماری سے ہوئی تھی اوروہ ساتھ رہنے لگے تھے۔ واضح رہے کہ اننیا کماری نے گذشتہ سال 6 مرتبہ تبدیلی جنس کا آپریشن کروایا تھا۔ اننیا کماری نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پرچہ نامزدگی بھی داخل کیا تھا۔