تلنگانہ

کانگریس اور بی آر ایس کو ووٹ دینے پر جہنم اور بی جے پی کو ووٹ دینے پر جنت _ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اردوند کی عجیب منطق

حیدرآباد  _ 28 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اردوند نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے پر جہنم میں جائیں گے۔اس کے برعکس بی جے پی کو ووٹ دینے پر جنت میں جائیں گے۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے نمائندگی کرنے والے  اروند نے یہ عجیب منطق بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کی

 

رکن پارلیمنٹ اروند نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کے لئے کافی احسان کئے ہیں خاص طور پر مسلمانوں کی فلاح وبہبود پر بھی کام کئے۔ تین طلاق کو ختم کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عزت کی زندگی عطا کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت ہی ہے خو تمہیں مفت کھانا، مفت علاج، شادی مبارک کی رقم  ، سیلف ہیلپ گروپ کے قرض دے رہی ہے مدرا لون نوجوانوں کو دے رہے ہیں اتنا سب کرنے کے بعد اگر تم لوگ کانگریس یا بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو اوپر والا تمہیں جہنم میں لے کر جاتا ۔جنت حاصل نہیں ہوتا۔

 

جس تھالی میں کھاتے ہیں اس کو چھید مت کرو۔جنت حاصل کرنا ہے تو جو   اپنے ملک کی خدمت کررہا جو ملک کی حفاظت کررہا ہے ان کو ووٹ دے کر مدد کرنا ورنہ تم کو اوپر والا بھی معاف نہیں کرے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button