حیدرآباد میں جنونی عاشق نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کے بعد خود کو زخمی کرلیا

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایک جنونی عاشق نے لڑکی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد خود کو زخمی کرلیا۔ یہ واقعہ سکندرآباد بوئن پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق  بالاجی نگر یاپرال کا رہنے والا 23 سالہ گریش  باپوجی نگر کی رہنے والی 22 سالہ چامنتی کو گذشتہ کئی دنوں سے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا  بتایا گیا ہے کہ چامنتی ایک مقامی سپر مارکیٹ میں کام کرتی ہے۔ گریش ، جو آج اس لڑکی کے گھر چاقو لے کر گیا تھا اور اس کے باہر نکلنے کا انتظار کررہا تھا جیسے ہی لڑکی گھر سے باہر نکل آئی گریش نے اس ۰ع چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔اس دوران لڑکی کی چینخ وپکار پر گھر والے اور پڑوسی جمع ہوگئے۔جس پر گریش خوف کے عالم میں اسی چاقو سے خود کو بھی زخمی کرلیا ۔ مقامی لوگوں نے دونوں کو خون میں لت پت ہسپتال پہنچایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس  پہنچ کر تفصیلات اکٹھی کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔