جنرل نیوز

عادل آباد کے دارلعلوم محمدیہ بھکتاپور میں فری میڈیکل کیمپ

عادل آباد شہر مستقر کے دارلعلوم محمدیہ بھکتاپور میں تلنگانہ حکومت کے محکمہ آیوش کی جانب سے ایک روزہ فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر فریدہ بیگم کیمپ آرگنائزر و سینئرمیڈیکل آفیسر سرکاری یونانی دواخانه عادل آباد نے طلباء کی جانچ کی ۔اس یونانی میڈیکل کیمپ میں تمام دائمی بیماریوں جیسے کھانسی، جلد کے امراض، بخار کے امراض، معدے کی بیماریاں، قوت مدافعت، دمہ کا بغیر کسی ضمنی اثرات کے علاج کیا گیا اور مفت میں ادویات کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔اس فری یونانی میڈیکل کیمپ کے دوران تقریبا 117 طلباء کے علاوہ تدریسی اسٹاف و دیگر خدمات انجام دینے والے عملے کی بھی تشخیص کی گئی اور ادویات بھی مفت میں فراہم کی گئی۔ اس موقع پر دارلعلوم محمدیہ کے صدر محمد بن احمد اور معتمد شاہد احمد توکل ، صدر مدرس دارلعلوم محمدیہ مولانا شیخ احمد رمضانی ، مولانا محمد خمر صاحب اور میڈیکل عملہ بی۔نوین پی ٹی ایس، ایس منتو، آر۔ کویتا ودیگر علماء اکرام بھی موجود تھے۔کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر فریدا بیگم و عملہ کا اظہار تشکر کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button