جرائم و حادثات

ضلع نرمل کے بھینسہ گڈانا واگو میں عاشق معشوق کی اجتماعی خودکشی

نرمل: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میں واقع گڈانا واگوسے ایک جوڑے کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ مقامی افراد نے نعشوں کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو پولیس نے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ شبہ کیا جاتا ہے یہ دونوں عاشق معشوق تھے۔ نوجوان کی شناخت بھینسہ کے رہنے والے گوپال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ لڑکی کی شناخت سنیتا کے طورپرکی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گوپال شادی شدہ ہے اورسمجھا جارہا ہے کہ ان دونوں نے اجتماعی طور پرخودکشی کرلی ہوگی۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button