شوہرنے کلہاڑی سے حملہ کرکے بیوی اوربیٹی کا قتل کردیا۔ نظام آباد ضلع میں واردات

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اوربیٹی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ردرارم منڈل میں رونما ہوا۔ فوری موصولہ اطلاعات کے مطابق گنگادھرنامی شخص کو اپنی بیوی ملیشوری کے کردارپرشک تھا۔ وہ اسے ہراساں کیا کرتا تھا۔ جمعرات کی رات ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد گنگادھرنے کلہاڑی سے حملہ کرکے اپنی بیوی اور13 سال کی بیٹی رتویکا کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد وہ وہاں سے فرارہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔