بزنس

کسٹمرس پر کوئی اضافی شرح عائد نہیں ہوگی :نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا کی وضاحت

نئی دہلی 30 مارچ (اردولیکس ) نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل سے مرچنٹ یو پی آئی پر 1.1 فیصد انٹر چینج فیس لاگو ہوگی۔تاہم کسٹمرس پر کوئی اضافی شرح عائد نہیں ہوگی۔اس سلسلہ نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کسٹمرس پر کوئی چارج عائد نہیں ہوگا۔ ایک حالیہ سرکولر میں کارپوریشن نے کہا کہ یوپی آئی کے ذریعہ لین دین کے لئے پری پیڈ پے منٹ انسٹرومنٹس کے استعمال پر انٹر چینج فیس عائد ہوگی۔

 

اگر لین دین 2 ہزار روپے سے زائد کی ہے تو یہ چار جس عائد ہوں گے۔ تاجرین کے مختلف زمروں کے لئے انٹر پنج فیس مختلف ہوگی۔ یہ 0.5 فیصد سے 1.1 فیصد ہوگی اور بعض زمروں میں ایک حد بھی لاگو ہوگی۔ چہارشنبہ کو جاری تازہ اعلامیہ میں کارپوریشن نے کہا کہ پری پے منٹ انسٹرومنٹ کے ذریعہ کئے گئے مرچنٹ ٹرانزیکشن پر ہی انٹراڈیوز فیس عائد ہوگی۔ ادائیگی سے متعلق ادارہ نے وضاحت کی کہ نارمل یو پی آئی پے منٹ پر کوئی چار جس نہیں ہوں گے، جسے بینک اکاؤنٹ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

 

ٹیلی کام ایجوکیشن پوسٹ آفس ایوٹیلیٹی کے لئے انٹر چینج فیس 0.7 فیصد ہوگی جب کہ سوپر مارکٹس کے لئے یہ فیس 0.9 فیصد ہوگی۔ بیمہ، میوچول فنڈس ، ریلویز کے لئے ایک فیصد فیول کے لئے 0.5 فیصد زراعت کے لئے 0.7 فیصد عائد ہوگی۔ انٹر چینج فیس Per P2PM) Merchant) پر انٹر چینج فیس نہیں ہوگی۔ کارپوریشن 30 ستمبر 2030 ء یا اس سے قبل شرحوں پر نظر ثانی کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button