بیلن سے مارکر ایک شخص کا قتل۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شخص کا روٹی بنانے کے بیلن سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ ٹیلر پیشہ 45 سالہ ریڈیا نامی شخص حالت نشہ میں اپنی بیوی کی بہن سروجا کے گھر جاکر اس سے جھگڑ رہا تھا،اس نے یہ بات اپنے بھائی سرینو کو بتائی۔سرینو نے اپنے بہنوئی ریڈیا کو انتباہ دیا لیکن اس کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی جس پر بھائی اور بہن نے ملکر بہنوئی کو راستہ سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔2 دسمبر کو ریڈیا شراب پی کر اپنی بیوی کی بہن سرگوجا کے گھر گیا وہاں موجود سروجا اور اسکے بھائی سرینو نے بیلن سے حملہ کرکے اپنے بہنوئی کو زخمی کردیا تھا۔اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آج اسکی موت ہوگئی۔