معاشی طور پر پریشان شخص نے مسجد کے روم میں کرلی خودکشی

کریم نگر _ تلنگانہ میں معاشی  پریشانی سے تنگ آکر ایک شخص نے مسجد کے روم  میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ شہر کریم نگر کے کشمیرگڈا میں واقع زم زم مسجد کی روم میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ فرید نامی شخص تکیہ اور توشق بھرنے کا کام کرتا تھا اور کئی دن سے کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور وہ مسجد کے روم میں کرایہ پر تنہا رہتا تھا اس نے چہارشنبہ کی رات روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے