حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ کے بعد قتل

حیدرآباد: شوہرکوشراب پلانے کے بعد ایک خاتون کا گینگ ریپ کرکے اس کا قتل کردیا گیا۔ یہ واردات حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق عبداللہ پورمیٹ تارامتی پیٹ کے رہنے والے سریش اورسریکانت نامی افراد نے پہلے شادی شدہ خاتون کے شوہرکوخوب شراب پلائی اوراس کے بعد خاتون کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسرا فراری میں ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔