جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے 4 ارکان کی خودکشی کا ذمہ دار رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار۔ جیل منتقل

کتہ گوڑم۔ 8جنوری ( اردو لیکس) کتہ گوڑم کے ٹی آرایس رکن اسمبلی وناما وینکٹیشور کے بیٹے وناما راگھویندرراو کو پولیس نے گرفتارکرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ پولیس نے آج صبح اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا فاضل مجسٹریٹ نے ملزم کو14 دن تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا جس کے بعد رکن اسمبلی کے بیٹے کوبھدراچلم سب جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ پالونچہ میں چند دن قبل رام کرشنا نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی تھی ۔ رام کرشنا کی جانب سے خودکشی سے پہلے لی گئی سیلفی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی جس میں رام کرشنا نے ان کی اجتماعی خودکشی کے رکن اسمبلی رگھویندر راو کو ذمدار قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button