جرائم و حادثات

چیف منسٹر تلنگانہ کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ۔ ملزم کو حیدرآباد پولیس نے نرمل‌ میں‌ پکڑ لیا

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قابل اعتراض ریمارکس کے ساتھ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں بی جے پی سوشل میڈیا شعبہ کے اسٹیٹ کنوینر ستیش چندرا کو حیدرآباد‌سائبر کرائم کے عہدیداران نے نرمل سے حراست میں لے لیا۔ حال ہی میں پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بعض افراد چیف منسٹر کی تصویر کے ساتھ ‌چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں،‌اس تعلق سے کیس درج کرلیا گیا تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کے یہ حرکت ستیش چندرا کی ہے۔ ستیش چندرا اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے نرمل میں واقع اے این ریڈی کالونی آیا ہوا تھا کہ حیدرآباد پولیس نے اسے نرمل‌سے حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button