ایجوکیشن

تلنگانہ آئی سیٹ امتحان کے نتائج جاری _ 86 فیصد امیدوار کامیاب

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلوں کے لئے منعقدہ آئی سیٹ  نتائج کا اعلان کردیا گیا

 

ہنمکنڈہ کاکتیہ یونیورسٹی میں چیئرمین کونسل آف ہائر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری، ٹی ایس آئی سی ای ٹی کے چیئرمین پروفیسر تاتی کونڈہ رمیش، کاکتیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وی وینکٹا رمنا، کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے وائس چیئرمین ایس کے محمود، ٹی ایس سی ایچ ای کے سکریٹری سری نواسا راؤ اور آئی ایس ای ٹی کنونسر نے آئی سیٹ کے نتائج جاری کئے ۔ نوکالا شراون کمار نامی طالب علم نے آئی ایس ای ٹی میں پہلا رینک حاصل کیا۔ سائی نوین اور روی جیتا  نے بالترتیب دو اور تین رینک حاصل کئے۔

 

ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلے کے لیے آئی سیٹ امتحان 26 اور 27 مئی کو تلنگانہ کے 16 مراکز اور اے پی کے چار مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔ 70,900 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں 86 اعشاریہ 17 فیصد یعنی 61092 امیدوار کوالیفائی قرار دئے گئے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button