ناجائز تعلقات کے افشاء کا خوف۔ساس نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکربہو کا کردیا قتل

وقارآباد: اپنے ناجائز تعلقات کا پتہ چل جانے پرایک 55 سالہ خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنی بہو کا قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست تلگنانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئی۔ پرگی منڈل کے نسکل موضع کی رہنے والی 51 سالہ منگماں اپنے بیٹے اوربہو کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا شوہرچند سال قبل فوت ہوگیا۔ اس دوران اس کے ناجائز تعلقات نفیس نامی نوجوان سے قائم ہوگئے۔ اس نے ایک رات اپنے عاشق کو گھربلالیا تھا اس کی بہونے اسے دیکھ لیا اوراپنے شوہرسے شکایت کی وارننگ دی۔ منگماں کو خوف ہوگیا کہ ناجائز تعلقات کے افشاء پراس کا عاشق اس سے دورہوجائے گا اوربیٹا شاید اسے گھرسے نکال دے گا۔ اس نے عاشق کے ساتھ ملکراپنی بہو کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اتوارکی رات جب بہوسورہی تھی ساس اورکے عاشق نے ملکربہوکا گلا گھونٹ کراس کا قتل کردیا۔