ناجائز تعلقات میں رکاوٹ۔ خاتون نے کردیا کمسن بیٹے کا قتل

 حیدرآباد:ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ سمجھتے ہوئے ایک خاتون نے اپنے کم سن بیٹے کا قتل کر دیا۔ یہ واردات حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق اوما نامی خاتون کی شادی چند سال قبل ایک شخص سے ہوئی تھی جس سے اسے  تین سالہ بیٹا اومیش تھا۔ اس دوران خاتون کے ناجائز تعلقات بھاسکر نامی شخص سے قائم ہوگئے۔ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر بیٹے کے ساتھ عاشق کے گھر چلی گئی۔ آج اس نے کسی بات پر بے دردی سے پٹائی کر دی جس کے نتیجے میں لڑکے کی موت ہوگئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے بیٹے کو ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ سمجھتے ہوئے یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس اس واقع کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔