نیشنل

جیا خان خودکشی‌معاملہ۔ فلم اداکار آدیتیہ پنچولی کا بیٹا بے قصور۔عدالت کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے معاملہ میں عدالت نے فلم اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹےسورج پنچولی بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ سورج پنچولی پر جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور آج انہیں عدالت سے بری کر دیا گیا ہے۔3 جون 2013 کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ جس کے بعد اس معاملے میں سورج پنچولی پر جیا کی خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا۔کیس کی سماعت 10 سال سے جاری تھی۔ جس کے بعد 28 اپریل کو عدالت نے فیصلہ سورج پنچولی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اس کیس سے بری کر دیا۔ جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے کہا کہ میں شروع سے کہہ رہی ہوں کہ یہ کیس خودکشی کے لیے اکسانے کا ہے ہی نہیں بلکہ یہ قتل کا معاملہ ہے‌ انھوں نے عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے‌کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button