جرائم و حادثات

دیوالی، آتشبازی کے دوران حیدرآباد میں بچوں کے جھلسنے کے واقعات

حیدرآباد: شہرمیں دیوالی کے موقع پرآتشبازی کے دوران قریب 25 بچے معمولی طوپر جھلس گئے۔ پٹاخہ چھوڑنے کے دوران 12 بچوں کی آنکھیں متاثرہوئیں انھیں علاج کیلئے سرجنی دیوی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تین بچوں کو دوسرے ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جھلس جانے والے اورجن کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ان میں اکثریت بچوں کی ہے۔ دیگرزخمی بچوں کو علاج کیلئے خانگی ہاسپٹلس سے رجوع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button