جرائم و حادثات

گانجہ کا نشہ کرنے والا نوجوان پولیس کی گاڑی پرہی چڑھ گیا۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل رات گانجہ کا نشہ کرنے والوں نے سڑک پرہنگامہ آرائی کی۔ رات دیرگئے آصف نگرعلاقہ میں رائل سی ہوٹل کے پاس انھوں نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے سڑک سے گزرنے والوں کو پریشان کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے جب انھیں حراست میں لینے کی کوشش کی توانھوں نے ملازمین پولیس کو بھی پریشان کیا۔ ایک نوجوان پولیس کی گاڑی پرہی چڑھ گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ہلکی سے طاقت کا استعمال کرکے انھیں حراست میں لے لیا۔ نوجوان کے پولیس گاڑی پرچڑھ کرہنگامہ کرنے کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button