جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی 61 سالہ شخص کو فروخت کرنے کی کوشش۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ۔ملزمین پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کو 61 سالہ شخص کو فروخت کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے رہنے والے سید الطاف علی کی اپنی بیوی سے علاحدگی ہوگئی جس کے بعد وہ اپنی ضروریات کے تکمیل کیلیے لڑکی کی تلاش میں تھا۔ اس دوران وہ حیدرآباد کے شاہین نگر کے رہنے والے عقیل نامی شخص سے رابطہ میں آیا۔ عقیل نے زرینہ بیگم، سبانہ بیگم،شمیم‌سلطانہ،نسرین بیگم،زاہدہ بی جنکا تعلق پرانا شہر سے بتایا گیا ہے کے ساتھ ملکر نابالغ لڑکی کی ماں عشیرہ بیگم اور نانی چاند سلطاہ سے رابطہ قائم کیا۔ 3لاکھ روپے میں وہ لڑکی کو فروخت کرنے کے لئے راضی ہوگئے۔ لڑکی کو رقم کے عوض فروخت کیا‌جارہا تھا کہ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر رچہ کنڈہ کی شی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور تمام ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button