حیدرآباد سے بنگلور منتقل کیا جانے والا 3 کروڑ کا سونا ضبط

file photo

کرنول: حیدرآباد سے بنگلورمنتقل کیا جانے والا سونا پولیس نے آندھراپردیش میں پکڑلیا ۔ضلع کرنول کے پنچلی گالم چیک پوسٹ کےپاس گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے دو افراد کو روک لیا،تلاشی پران کے پاس سے 7 کیلو سونا برآمد ہوا، جس کی لاگت 3 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ پکڑے جانے والے افراد سونے سے متعلق دستاویز دکھانے یں ناکام رہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔