بیوی نے درج کروایا کیس، کانسٹبل نے کرلی خودکشی

ایلندو: بیوی کی جانب سے کیس درج روانے پرایک پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ایلندو میں پیش آیا۔ کتہ گوڑم چھٹویں بٹالین سے وابستہ ٹی ایس ایس پی کانسٹبل رام بابواوراس کی بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے ہورہے تھے کہ اس دوران بیوی نے اسکے خلاف پولیس سے شکایت کی۔ بیوی کی اس حرکت پردل برداشتہ شوہرنے پھانسی لے لی۔