جرائم و حادثات

پرنسپل نے 13 سالہ بچی کے ساتھ کی دست ریزی کی کوشش۔حیدرآباد کے ایک اسکول میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک خانگی اسکول کے پرنسپل نے 13 سال کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔ شہرکے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں واقع ایک خانگی اسکول میں توم کنٹہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی 9 ویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ وہ پچھلے دودنوں سے اسکول نہیں جارہی تھی ، گھروالوں کی جانب سے وجہہ پوچھنے پراس نے بتایا کہ 22 ڈسمبرکواسکول کے پرنسپل نریندرنے اس کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش کی ہے اسی لئے وہ اسکول جانا نہیں چاہتی۔ لڑکی کے گھروالوں نے شاہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی پولیس چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button