مبارکباد

ٹیچرس تنظیم PRTU کے قاٸدین کی چیرمین آر ٹی سی رورل ایم یل اے باجی ریڈی گوردھن سے ملاقات، خواجہ معین الدین کو تہنت 

نظام آ باد۔ 26/ اگسٹ ( اردو لیکس) ریاست کے ٹیچرس کی نماٸیندہ تنظیم PRTU کا ایک وفد ریاستی جنرل سکر یٹری کملا کر راو کے ہمراہ وینکٹیشور گوڑ ضلع جنرل سکریٹری نظام آ باد خواجہ معین ایدین سابق صدر اربن PRTU وصدر MRPF کے علاوہ راجیشور دیوی داس نظام آ باد رورل منڈلوں کے قاٸدین و دیگر ٹیچرس شامل تھے ۔نظام آ باد رورل ایم ایل اے و چیرمین TSRTC مسٹر باجی ریڈی گوردھن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں نظام آ باد رورل سے دوبارہ ایم۔ایل۔اے بی آر ایس کا ٹکٹ دیے جانے پر مبارکباد دیتے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ھے

 

۔ کملا کر راو نے اس موقع پر بتا یا کہ PRTU ٹیچرس کے مساٸل کی یکسوٸی کے لیے ہی قاٸم کی گیی تنظیم ہے اس خصوصی موقع پر ایم۔ایل۔اے باجی ریڈی گوردھن نے خواجہ معین الدین کو ان کی سابق میں ٹیچرس کے مسائل کی یکسوئی کے لیے انجام دی گئی بے لوث ناقابل فراموش خدمات پر ان کی گل پوشی و شال پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی اور اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ کے ٹیچرس کے مساٸل کی یکسوٸی کے لیے اپنا بھر پور تعاون دینے کا تیقن دیا جس پر وفد شامل اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر کیا

 

واضح رہے کہ خواجہ معین الدین اپنی بحیثیت صدر پی آر ٹی یو استاتذہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ ضلع نظام آباد میں واقع اردو سرکاری مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر ودیا والنٹرس کے تقرات کے لئے بھی نمائندگی کی تھی جس کے باعث مختلف مقامات پر ودیا والنٹرس کے تقرات عمل میں لائے گئے تھے تحریک تلنگانہ میں بھی پی آر ٹی یو نے نمایاں رول ادا کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button