جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ۔ تلنگانہ کا 15 سالہ لڑکا ہلاک بہن زخمی

جنگاوں: امریکہ کے لاس اینجلس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے جنگاوں ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک 15سالہ لڑکا ارجیت ریڈی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بہن شدیدزخمی ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والے رامچندرریڈی اور ان کی اہلیہ رجنی 20سال پہلے لاس اینجلس منتقل ہوئے تھے جہاں رام چندرریڈی سافٹ ویر انجینئر کے طورپرکام کرتا تھا۔ان کی بیٹی اکشتا ریڈی 11ویں جماعت اور ان کا بیٹا ارجیت ریڈی دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھے۔ یہ دونوں اپنے دوست کے مکان میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار کو دوسری تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں ارجیت ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور اکشتاریڈی شدید زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button