انٹر نیشنل

اردو ہندوستان کی زبان ہے، پاکستان کا کبھی وجود ہی نہیں تھا: جاوید اختر

ممبئی: مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ اردو ہندوستان کی زبان ہے، دراصل حال ہی میں جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے ایک اردو البم ‘شیرانہ سرتاج’ لانچ کیا۔ اس تقریب میں جاوید اختر نے اردو زبان کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو کہیں اور سے نہیں آئی۔ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔ یہ ہندوستان سے باہر کہیں نہیں بولی جاتی۔ یہ پاکستان یا مصر کی زبان نہیں ہے۔ پاکستان بھی پہلے موجود نہیں تھا۔ وہ بھی ہندوستان سے الگ ہونے کے بعد وجود میں آیا پہلے یہ صرف ہندوستان کا حصہ تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین ان کے اس بیان پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button