جرائم و حادثات

خواتین نے کردی روڈی شیٹر کی پٹائی

وشاکھا پٹنم: ریاست آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں خواتین نے ایک روڈی شیٹر کی سر عام پٹائی کردی۔پورا معاملہ یہ ہے کہ ملکا پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں مقامی روڈی شیٹرچنا راؤ نے ٹیوشن جانے والی طالبات کو پین پنسل کا لالچ دے کر ان کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش کی۔لڑکیوں کی شکایت پر خواتین برہم ہوگئیں اور انہوں نے روڈی شیٹر کو پکڑ اسکی جوتوں، لاتوں اور گھونسوں کے علاوہ چپل سے پٹائی کی۔بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button