تلنگانہ

سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ ظفریاب جیلانی کے انتقال پرصدر تعمیر ملت کا اظہار تعزیت

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت جناب محمد ضیأالدین نیئر نے سینئر ایڈوکیٹ و سکریٹری مسلم پرسنل لابورڈجناب ظفریاب جیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ارکان خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ظفریاب جیلانی نے اپنی پوری زندگی ملت اسلامیہ کی خدمت میں گزاری اور وہ متاثر کن اور تحریک دینے والی شخصیت کے حامل تھے جن کاسینئر ایڈوکیٹ کی حیثیت سے پیشہ ورانہ کیریئر کئی سال پر محیط ہے اور اس کے کام نے ملت اسلامیہ کومتاثر کرکے رکھدیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ظفریاب جیلانی نے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے رام جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ میں مقدمہ کی پیروی کی تھی اور وہ ماضی میں اتر پردیش کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رہ چکے ہیں۔صدر تعمیر ملت نے کہا کہ ظفریاب جیلانی سینئر ایڈوکیٹ ہونے کی وجہ سے اپنی صلاحیت و ایمانداری کے سبب مسلمانوں سے متعلق مسائل کی یکسوئی میں خاص دلچسپی کے باعث وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قریب ہوتے ہوئے وہ ہندوستانی عوام میں بے حد مقبول ہوگئے تھے جن کی موت سے ملت اسلامیہ عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی جس کی وجہ سے ایک خلاء پیدا ہوگیا جس کا پر ہونا نا ممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button