جرائم و حادثات

جگتیال سے نرمل جانے والی بس کا ٹائرپھٹ پڑا۔44 مسافرین بال بال بچ گئے

جگتیال: جگتیال سے نرمل جانے والی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بس جیسے ہی ملکا پور کے پاس پہنچی اچانک بس کا سامنے کا ٹائرپھٹ پڑا جس کی وجہہ سے بس سڑک سے اترگئی۔ اس وقت بس میں قریب 44 مسافرین سوارتھے۔ ڈرائیورنے بس کنٹرول کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیورکی موت ہوگئی۔ حادثہ میں محفوظ رہنے پرمسافرین نے راحت کی سانس لی، بس میں سواربعض مسافرین معمولی طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button