تلنگانہ

حیدرآباد کمسن بچی کے ریپ اورقتل وادات کے ملزم نے خودکشی کرلی!

حیدرآباد: حیدرآباد سعیدآباد سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے کی واردات میں ملوث ملزم کی جانب سے خودکشی کرلینے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ریاست کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے ٹیوٹر پر اس کی اطلاع دی۔ ملزم راجو نے اسٹیشن گھن ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔پولیس نے اس کے ہاتھ پر راجو نام کے ٹاٹو سے اس کی شناخت کی۔ واضح رہے کہ ملزم راجو کو پولیس کی جانب سے تلاش کیا جارہا تھا اوراس کی گرفتاری پر10 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button