حیدرآباد میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل _ ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی عوام کا احتجاج

حیدرآباد _ شہر حیدرآباد کی سیعد آباد سنگارینی کالونی میں لاپتہ ہونے والی ایک چھ سالہ لڑکی کی  نعش پڑوسی کے مکان میں مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ لڑکی کی نعش راجو نامی نوجوان کے گھر سے ملی جو پڑوس  میں رہتا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔جہاں کالونی کے افراد نے راجو کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کافی احتجاج کیا۔جس پر اس علاقے میں بھاری جمعیت میں پولیس کو تعینات کردیا گیا۔

کالونی کے افراد نے لڑکی  سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم راجو  کو ان کے حوالے کرنے اور  سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چمپا پیٹ روڈ پر آج  دھرنا دیا۔ جس کے باعث اس علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔