نیشنل

تامل ناڈو کے وزیر برقی سینتھل بالاجی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار _ گرفتاری سے خائف وزیر ہاسپٹل میں زاروقطار رو پڑے : ویڈیو دیکھیں

چنئی _ 14 جون ( اردولیکس ڈیسک) تامل ناڈو کے وزیر برقی اور ڈی ایم کے لیڈر وی۔ سینتھل بالاجی کو  منی لانڈرنگ کیس میں  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے ۔ منگل کو ای ڈی کے حکام نے ریاستی سکریٹریٹ میں واقع ان کے دفتر اور چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے، وزیر کو آدھی رات کے بعد حراست میں لیا گیا۔

 

چند گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے بعد چہارشنبہ کی صبح انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد وزیر برقی سینتھل بالاجی کو طبی معائنہ کے لیے چنئی کے سرکاری اسپتال لایا گیا۔

 

وزیر برقی سینتھل بالاجی جو پہلے سے بیمار ہیں ہاسپٹل لاتے ہوئے سینے میں درد کی وجہ سے رو پڑے۔ کار سے اترتے وقت اونچی آواز میں رونے والے سینتھل بالاجی کو پولس زبردستی ہاسپٹل کے اندر لے گئی۔ اس سے جڑے مناظر وائرل ہو رہے ہیں۔ ڈی ایم کے کے راجیہ سبھا رکن این نے کہا کہ وزیر ای ڈی کی جانچ کے دوران شدید بیمار ہو گئے اور ان کی صحت کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ سینتھل اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

 

تمل ناڈو کے وزیر صحت سبرامنیم اور وزیر اسپورٹس ادے ندھی اسٹالن سمیت ڈی ایم کے کے کئی لیڈرس ہاسپٹل پہنچے اور سینتھل کی عیادت کی۔  اسٹالن نے کہا کہ ان کا علاج جاری ہے ۔ دریں اثنا، ایک اور وزیر شیکھر بابو نے الزام لگایا کہ سینتھل کو ای ڈی حکام نے ہراساں کیا۔وہ ابھی ہوش میں نہیں ہے۔ کان میں سوجن اور مار کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں،

 

سینتھل بالاجی، جو پہلے اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی سے وابستہ تھے ، آنجہانی جے للیتا کی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔  اس وقت، ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے ان کے خلاف ملازمتوں کے تقررات میں دھاندلیوں سے متعلق ایک کیس درج کیا تھا  محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمتوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ کی تھی۔

 

اس سلسلے میں، ای ڈی کے حکام نے مرکزی نیم فوجی دستوں کی حفاظت میں منگل کو چنئی اور کرور میں سینتھل بالاجی اور ان کے بھائی اشو سے متعلق گھروں، دفاتر اور علاقوں کی بیک وقت دھاوے کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تلاشیوں کے دوران کچھ اہم دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔ چنئی، کوئمبٹور، حیدرآباد، کیرالہ اور دیگر 40 مقامات پر تلاشی لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button