جرائم و حادثات

داماد نے ساس کا کان کاٹ دیا

ادونی: ایک داماد نے اپنی ساس پرحملہ کرکے اس کا کان کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ادونی میں آج پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مراٹھا گیری علاقہ سے تعلق رکھنے والی مادھوی اورنظام الدین کالونی کے نریش کمارنے 8 ماہ قبل لومیارج کی تھی۔ اس کے بعد نوجوان شراب کی لت کا شکارہوگیا اوررقم کیلئے بیوی کوہراساں کرنے لگا۔ اس کی ہراسانی سے تنگ آکرمادھوی اپنی ماں ساوتراماں کے گھرآگئی۔ برہم داماد نریش کمارحالت نشہ میں کل اپنے سسرال پہنچا اوراس نے خنجرسے اپنی ساس پرحملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون کا کان آدھا کٹ گیا بیچ بچاو کی کوشش پراس انے اپنی بیوی پربھی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ بھی زخمی ہوگئی۔ حملہ کے بعد جیسے ہی پڑوسی جمع ہوئے وہ وہاں سے فرارہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button